اوکاڑہ: شہر اورگردونواح میں وقفےوقفے سے موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

78

 اوکاڑہ،22مارچ(اے پی پی ): شہراورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔بارش شروع ہونے  کے ساتھ شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئےجس کے نتیجے میں شہر بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے ۔

موسم کی ٹھنڈک سے بچوں اور عمر رسیدہ افراد نے موسم سرما کے کپڑے پہن لئے ہیں ۔