ملتان، 25 مارچ (اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب سے نئے تعینات سی پی او ملتان کی ملاقات،کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے منیر مسعود کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے پولیس کمانڈر سے بہترین نتائج کی توقع ہے ہر ممکن معاونت فراہم کرینگے۔
ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
سی پی اومنیر مسعود نے کہا کہ اولیاء کرام کی دھرتی کے عوام کو ریلیف دینے کا عزم لیکر کمانڈ سنبھالی ہے ۔انہوں نے کہا پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے تھانے کی سطح پر اصلاحات کی جائیں گی۔