بورے والا :مقامی لوگوں کے ریسکیو1122 کے حق میں نعرے

41

بورے والا کے نواحی گاوں 249/ ای بی میں ٹیوب ویل کے قریب کھیلتی معصوم 4 سالہ بچی اچانک پاوں پھسلنے سے ٹیوب ویل کے زیر زمین پائپ میں پانی کے ساتھ بہہ گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کھدائی کے ذریعے500 فٹ دور زیر زمین پائپ میں پھنسی چیختی ہوئی معصوم بچی کو پائپ توڑ کو زندہ نکال لیا گیا جسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر گگومنڈی منتقل کردیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش ہے ریسکیو کی اس بروقت کاروائی پر مقامی لوگوں نے ریسکیو زندہ باد کے نعرے لگائے۔