ملتان، 04 مارچ (اے پی پی ):جنوبی پنجاب میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے ، سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں موسم بہارمیں 2 کروڑ،18 لاکھ 28 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری ہدف سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر مل کر پورا کریں گے اور شجرکاری مہم کا ہدف30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والے پودوں کو ترجیح دی جائے۔
سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے کہا شجر کاری مہم کو بامقصد بنایا جائے، درخت آکسیجن کا قدرتی ذریعہ ہیں اور ماحول خوشگوار بنانے میں درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔
چیف کنزرویٹر جنوبی پنجاب رانا محموداحمد،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق محمود سمیت کنررویٹر فاریسٹ ملتان شیخ منظور اور ڈی ایف او ساہیوال وسیم سجادبھی شجرکاری مہم میں شریک تھے ۔











