جیکب آباد ؛ ایکسائیز پولیس   نے بھاری  مقدار میں   منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ملزم  گرفتار

103

جیکب آباد، 05 مارچ(اے  پی پی ):  ایکسائیز پولیس  نے   خفیہ اطلاع ملنے پر زرعی کالج کے قریب قائم چوکی پر تلاشی کے دوران بلوچستان سے آنے والی خالی مزدا  کے خفیہ خانوں سے 125 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے جبکہ    مزدا کو تحویل میں لیکر ملزم اسلام الدین  کو گرفتار کر کرلیا گیا ہے ۔

  منشیات بلوچستان سے اندرون سندھ اسمگل کی جارہی تھی، گرفتار ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔