اسلام آباد، 23مارچ(اے پی پی ):سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23مارچ ، 1940 ایک یادگار موقع تھا جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ ریاست کی بنیاد رکھی ، اور اسی قرارداد کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے یہ عہد کرنا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔