حکومت بلوچستان  کا  صحت کے شعبے میں عالمی اداروں کیساتھ ملکر یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کی توسیع پر اتفاق

71

 کوئٹہ، 02 مارچ (اے پی پی): حکومت بلوچستان نے صحت کے شعبے میں کام کرنے والے  عالمی اداروں کے ساتھ ملکر دور افتادہ علاقوں میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کی توسیع پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

 منگل کے روز یو این ہیلتھ مشن اور مختلف عالمی تنظیموں پر مشتمل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ ہیلتھ کوریج پروگرام کی توسیع کے لئے صوبائی حکومت ہر تعاون کرے گی۔ انہوں نے صحت پر کام کرنے والے عالمی مندوبین کو آگاہ کیا کہ ملک کی بڑی نجی اسپتالوں میں غریب افراد کے علاج معالجے کے لئے صوبائی حکومت نے خصوصی پروگرام بھی شروع کر رکھا ہے جبکہ اندرون بلوچستان کے مراکز صحت میں تعینات عملے کی پیشہ تربیت کے لئے انہیں دیگر صوبوں میں بھجوایا جارہا ہے۔