خوشاب؛ڈسٹرکٹ پولیس لائنز  میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی کے لئے لسٹ”اے” کا امتحان،117ملازمین کی شرکت

19

خوشاب،26مارچ(اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی کے لئے لسٹ”اے” کا امتحان ہوا، امتحان میں کل 117ملازمین نے شرکت کی، امتحان ڈی پی او محمد نوید کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

 اس موقع پر ڈی پی او محمد نوید  نے کہا کہ یہ امتحان کانسٹیبل کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے لہذا اس سارے مرحلے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے میں خود سارے عمل کی نگرانی کروں گا تاکہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے کہا  کہ محکمہ پولیس میں یہ ابتدائی ترقی ہے اور اگر شروع میں میرٹ اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے تو مستقبل میں یہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے میں اپنا بھر پور کردار کر سکیں گے اور اس سے ڈیپارٹمنٹ کا امیج اور تشخص مزید بہتر ہو گا