خیرپور پولیس کی کارروائی ، 10 کلو منشیات سے بھری کار برآمد

88

سکھر،02 مارچ ( اے پی پی ): خیرپور پولیس کی نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو منشیات سے بھری ایک کار برآمد کر  کے   مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 ترجمان خیرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے احکامات پرایس ایچ او تھانہ ہنگورجہ اور اس کی ٹیم نے دو ران اسنیپ چیکنگ ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ملزمان نے گاڑی نہیں روکی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا تو گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور کلٹی ہوگئی  اور ملزمان فرار ہوگئے۔

گاڑی رجسٹریشن نمبر AXQ-017 کی تلاشی لی گئی جس میں سے 10 کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔