دیپالپور،10مارچ(اے پی پی ): ڈی پی او فیصل شہزاد کی کورونا سے شہید کانسٹیبل نور سلطان ڈوگر کے گھر آمد ۔ڈی پی او نے کانسٹیبل کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔ کا نسٹیبل نور سلطان ڈوگر 25 فروری کو کرونا سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ نورسلطان ڈوگر کے سوگواران میں دو بیٹیاں، بیوی، ماں باپ اور تین بھائی شامل ہیں۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ نور سلطان ڈوگر اوکاڑہ پولیس کا سرمایہ تھا ، وہ ایک نڈر ، محنتی اور بہادر کانسٹیبل تھا۔انہوں نے ہدایت کی کہ نور سلطان کے تمام واجبات جلد از جلد ادا کیے جائیں ۔
ڈی پی او مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی میں شریک بھی ہوئے۔