رحیم یار خان، 14مارچ(اے پی پی):کورونا ایس او پیز پر عملدارآمد کیلئے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں فلیگ مارچکیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں منعقدہ فلیگ مارچ میں پولیس ، ہیلتھ ، ریسکیو 1122 نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ شام 6 بجے تک کاروباری مراکز بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جمعہ تا اتوار کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر نافذالعمل حکم پر 29 مارچ تک عملدرآمد کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری و تاجر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔