ریاض،26 مارچ(اے پی پی): مجلس پاکستان کی جانب سے پوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کرونا وائرس کے باعث ایک بڑی تعداد آن لائن بھی شریک تھی۔
اس موقع پر پروفیسر سید شاہد ہاشمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا جس کے لیے مسلمانان ہند نے قائد اعظم محمد علی جناح کے قیادت اور علامہ محمد اقبال کی نظریاتی رہنمائی اورعظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا تاکہ مسلمان آزادی سے اسلام کے اصولوں کی بنیاد پر امن و بھائی چارہ سے جدید ترقی یافتہ قوم کی زندگی گزار سکیں۔
مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف اور جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید فتح محمد نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے نعمت خداوندی ہے کہ آج ہم ایک آزاد ریاست کے شہری ہیں، ایک پہچان رکھتے ہیں مگر اسکے ساتھ ساتھ ضروری یے کہ ہم حکومتی سطح پر اور انفرادی طور پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں اور اس کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کر دیں۔ تقریب سے میاں حامد سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔