سوہنا پنجاب کلچر ڈے ؛ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے روایتی پنجابی پگڑی پہن کر سرکاری امور کی انجام دہی کی 

121

ملتان ،13 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر سوہنا پنجاب کلچر ڈے  کے حوالہ سے ثقافتی سرگرمیاں کا آغاز کر  دیا   گیا ہے ،کمشنر جاوید اختر محمود  نے  روایتی پنجابی پگڑی پہن کر سرکاری امور کی انجام دہی کی  اور سرائیکی اجرک پہن کر سرائیکی خطے کی ترجمانی بھی کی۔

کمشنر نے کہا پنجاب کی سوہنی دھرتی کے رنگ بھی سوہنے ہیں  اور  وزیراعلی پنجاب  کی ہدایت پر صدیوں پنجاب کا کلچر اجاگر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت بہت ذرخیز ہے،کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ثقافتی سرگرمیاں محدود کی گئی ہیں۔

 کمشنر آفس کے افسران نے بھی  پگ اور اجرک پہن کر سرکاری کام انجام دئیے۔