سکھر، 29 مارچ ( اے پی پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، کیس میں شریک ملزمان صوبائی وزیرسید اویس قادرشاہ ، ایم پی اے سید فرخ شاہ اور دیگرنامزد ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت سکھرکے جج فریدانور قاضی نے ریفرنس کی سماعت کی، سید خورشید شاہ کے وکلا نے اپنا موقف پیش کیا ۔ مختصر کارروائی کے بعد عدالت نے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔
سید خورشید شاہ ان کی دو بیگمات، دو بیٹوں اور داماد سمیت 18 افراد پرایک ارب 24 کروڑ روپے کاآمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا ریفرنس دائر ہے۔رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو18 ماہ قبل بنی گالا اسلا م آباد سے گرفتارکیا گیا تھا۔ وہ اس وقت این آئی سی وی ڈی ہسپتال سکھرمیں زیرعلاج ہیں۔ان کوایمبولینس کے ذریعے کے زریعے عدالت لایا گیا۔سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔