سکھر،13 مارچ ( اے پی پی ): سکھر پولیس کی حمایت میں مختلف سماجی تنظیموں اور نوجوانوں کی جانب سے ایس ایس پی آفس سکھر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شامل شرکاءنے ہاتھوں میں سکھر پولیس اور ایس ایس پی عرفان سموں کی حمایت میں تحریری پلے کارڈ اور تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
شرکاءکی جانب سے ایس ایس پی عرفان سموں اور سکھر پولیس کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی۔ مظاہرے سے خطاب کے دوران سماجی تنظیموں کے رہنماو ں محمد بخش گڈانی ،نوید لاشاری،عارف چنہ،خرم مغل و دیگر کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سکھر کی عرفان سموں کی تعیناتی کے بعد شہر سکھر سے جرائم کم ہوا ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے لیکن افسوس کچھ سماج دشمن عناصر سکھر پولیس کے خلاف ایک بار پھر سازشیں کررہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں سکھر کے شہری سکھر پولیس کیساتھ کھڑے ہیں۔