سیالکوٹ31،مارچ(اے پی پی):سیالکوٹ ہوائی جہاز کوآگ لگنے جیسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے آج سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر آز مائشی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں دبئی سے آنے والے فرضی جہاز XYZ 621 کے انجن میں آگ لگنے کے بعد سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی ۔ مشق میں دبئی سے آنے والے فرضی جہاز XYZ 621 کے انجن میں آگ لگنے کے بعد سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی تو چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر طارق محمود کی قیادت میں ائرپورٹ کے فائر بریگیڈ کے عملے نے انتہائی پھرتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند ہی لمحوں جہاز پر لگی آگ کو بجھا کر 31 مسافروں کو بحفاظت جہاز سے نکال لیا۔ مشق کے دوران 3 معمولی زخمی اور 3 شدید زخمی مسافروں کو سمبڑیال اور سیالکوٹ کے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ اس حادثے میں 3مسافر جان کی بازی بھی ہار گئے۔ مبینہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں عملے سمیت40 مسافر سوار تھے۔ائرپورٹ ایمرجنسی پلان کے تحت ہر دوسال بعد منعقد ہونے والی اس میں باہمی تعاون کو مبصروں نے انتہائی مو ثر قرار دیا ہے اور ائر پورٹ کے عملے اور ایمرجنسی سے متعلقہ محکموں سے رابطوں کو بھی سراہا ہے۔ آزمائشی مشق کے دوران ائرپورٹ سیکورٹی فورس، ایف آئی اے، ر یسکیو 1122، اور ایدھی ایمبولینس سروسز اور دیگر محکموں کا تعاون بھی مثالی رہا۔