سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت اور بھی مستحکم و یقینی ہوگئی ہے۔ کامران بنگش

80

پشاور، 2مارچ(اے پی پی): وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ پختونخوا اسمبلی کے دو آزاد ارکان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے فیصل زمان اور احتشام نے وزیراعلی محمود خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اعلان کردیا ہے۔ اسکے علاوہ مسلم لیگ ق کے مفتی عبیدالرحمان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ اپوزیشن کے دیگر ارکان سے بھی رابطہ میں ہیں جنہوں نے غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور یوں پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن میں بازی لیجانے کیلئے اُڑان بھر لی ہے۔

اس سلسلے میں مفتی عبیدالرحمان نے بھی بتایا کہ اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد پاکستان تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔