عارف والا :محنت کش کا 3 سالہ بیٹا فہد افتخار گندے تالاب میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارگیا

108

عارف والا،04 مارچ(اے پی پی ): محلہ شمس آباد میں ریلوے لائن کے نزدیک پاوں پھسلنے سے محنت کش محمد افتخار کا 3 سالہ بیٹا فہد افتخار گندے تالاب میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارگیا ہے ۔

 ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے متوفی فہد افتخار کی لاش تالاب سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کر دی ، تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 متوفی کے والد محمد افتخار و دیگر نے بتایا ہے کہ سات ایکڑ پر محیط گندے تالاب میں کئی قیمتیں جانیں   ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں  ،گندے تالاب کے کنارے پرائمری سکول بھی ہے۔

متوفی کے والد محمد افتخارنے  اعلیٰ حکام فی الفور نوٹس لیتے ہوئے چاردیواری کا مطالبہ کیا ہے۔