پشین،09 مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی تعلیم ہی قوموں کی خوشحالی ترقی کی ضامن ہے علم کےزیور سے ہمارےمعاشرے کی نئی نسل کو آراستہ کرنا سب سےاچھا اقدام ہے بچے مستقبل کے معمار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں داخلہ مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں ے کہاکہ رواں سال داخلہ مہم کے دوران ہمارا ہدف 19564 بچوں کو سکول میں داخل کرونا ہے انوں نے کہاکہ اساتزہ کرام محنت سے علم کی روشنی بچوں میں منتقل کریں حکومت بلوچستان محکمہ سیکنڈری تعلیم نے صوبے میں تعلیم عام کرنے کےلیے متعدد اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہاکہ سکول سے باہر بچوں کیلئے گھر گھر مہم چلایا جائیگا تاکہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عبدالواسیع کاکڑ ،اسماعیل جلازئی ،علی محمد ، نور محمد اور دیگر ایجوکیشن آفیسران بھی موجود تھے۔