اسلام آباد,8مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افرادکی کفالت اولین ترجیح ہے۔ حکومت انفرادی اور اداروں کی سطح پر متعلقہ فریقین کی مشاورت اور تعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہا سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جنہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع اور ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب اور مستحق افرادکی کفالت اولین ترجیح ہے۔ حکومت انفرادی اور اداروں کی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے ۔











