لاہور، 10 مارچ (اے پی پی ): معروف ریس کورس پارک میں جشن بہاراں کا چکا چوند اور دلکش مناظر سے بھرپور میلہ جاری ہے، جس میں شہر کی اہم شاہراہوں کو دیدہ زیب طریقے سے سجایا گیا ہے جبکہ پارک میں مختلف سٹالز اور روایتی کھانوں کی مہک نے میلے کے حسن کو چار چاند لگا رکھے ہیں۔
جشن بہاراں میلے کا مزید احوال جانتے ہیں لاہور سے عبدالرحمن رانا کی اس رپورٹ میں