مارچ میں شجرکاری کےساتھ ساتھ شہریوں کوپھولوں کاتحفہ بھی دےرہےہیں،سیدشفقت رضا

41

ملتان، 22 مارچ(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہاہے کہ زکریا پارک میں پھولوں کے سٹالز کی سجاوٹ مکمل کر لی ہے ۔مارچ کے آخری دنوں میں شہریوں کے لیئے نمائش کا آغاز کریں گے۔پندرہ ہزار سے زائد گملوں کی سجاوٹ اور پارک میں کیاریوں میں لگے گیندے کے پھول شہریوں کو خوش آمدیدکریں گے۔

اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ زکریا پارک میں سٹالز کی سجاوٹ کے موقع پرکیا ۔ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ مارچ میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پھولوں کا تحفہ بھی دے رہے ہیں ۔کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے پھولوں کو دیکھنے آئیں ۔زکریا پارک میں پھولوں کی سجاوٹ کا مقصد کرونا ایس او پیز کو یقینی بنانا ہے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پٹونیا ،پینسی،پنک سمیت درجنوں اقسام اور رنگوں کے پھول خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں ۔ایسی سرگرمیوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔