مختلف اضلاع کے تقریبا 50 قوم پرست کارکنان قومی دھارہ میں شامل ہوگئے

44

سکھر، 22 مارچ ( اے پی پی ): سندھو دیش کا نعرہ لگانے والے سندھ کے مختلف اضلاع کے تقریباً 50 قوم پرست کارکنان قومی دھارہ میں شامل ہوگئے ہیں جن کا تعلق سندھ کی قوم پرست اور کالعدم جماعتوں جسمم ، جسم،جسقم اور دیگر جماعتوں سے تھا۔ان کارکنان نے مذکورہ جماعتوں سے اظہار لا تعلقی کا اعلان کیا ہے ، قومی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ان کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم بھٹک چکے تھے، اب راہ راست پر آچکے ہیں، آج سے ہمارا کسی قوم پرست تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سکھر کے ایک مقامی کمپیوٹر سنٹرہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینکڑوں سابق قومپرست کارکنان نے قومی دھارا میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ جن کارکنان نے قومی دھارا میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

ان میں ضلع سکھر کے 21 قومپرست کارکنان شامل ہیں جن میں جیئے سندھ قومی محاذ ( جسقم ) کے فہیم احمد ایس ولد شمس دین پٹھان (کارکن)، محسن علی ولد درگا ڈنو (کارکن)، عنایت اللہ ولد ممتاز کھروس (کارکن)، اشفاق علی ولد اعجاز علی اعوان (صدر)، محمد یاسین ولد مجوز شیخ (کارکن)، ریاض علی ص ولد قلندر بخش (کارکن)،عبد القیوم ولد عبد الکریم (کارکن)، فیروز علی ولد غلام غلام سرور (کارکن)، نیاز علی ولد سکندر علی (کارکن) شامل ہیں۔ جئے سندھ محاذ ( جسم ) کے لطف اللہ ولد قلندر بخاش (کارکن)،ارض محمد ولد سراج احمد گدانی (کارکن)، گل محمد ص ولد رازی خان گڈانی (کارکن)، خدا داد علی ولد ایم سچل (کارکن)، ثناء اللہ شر ولد واحد بخش (کارکن)، قادر بخش ولد مولا بخش (کارکن)، تنویر علی ولد عبدالوہاب( سکھر کے صدر)، پرویز علی ولد غازی شار (کارکن)۔ جئے سندھ تحریک کے عبدالوحید ولد مختار دایہ (کارکن)،قدیر ولد پٹھان بلوچ (کارکن)، سمیر ولد نذیر بلوچ (کارکن)، کریم بخش ولد شبیر احمد (کارکن) شامل ہیں۔

جیکب آباد میں بھی قوم پرست تنظیموں سے وابستہ اور سندھو دیش کا نعرہ لگانے والے 15 سے زائد نوجوان قومی دھارہ میں شامل ہوگئے ہیں اور قومپرست تنظیموں سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ قومی دھارہ میں شامل ہونے والوں میں جئے سندھ سٹوڈنٹ فیڈریشن لاڑکانہ ڈویژن کے صدر وحید احمد بروہی سمیت دیگر عہدیدار و کارکنان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کرنے والے پاک آرمی اور ملک کی سلامتی اور بقا کی خاطر کام کرنے والے سکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔کارکنان نے قومی پرچم اٹھائے، افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔قومی دھارہ میں شامل ہونے والے نوجوانوں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم آئندہ کسی ایسی تنظیم کا حصہ نہیں بنیں گے جو پاکستان کے مفادات کے خلاف ہو۔ گھوٹکی میں بھی سابقہ قومپرست کارکنان قومی دھارہ میں شامل ہوئے ہیں۔ان کارکنان نے سبز ہلالی

 پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔