مظفرگڑھ؛ مضر صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی،سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیاگیا

35

مظفرگڑھ، 24فروری(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی،سینکڑوں لیٹر

مضر صحت دودھ تلف کر  دیا    گیا ۔

 ڈیری سیفٹی ٹیم نے مدینہ چوک بائی پاس پر ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مار کر  سینکڑوں لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیکنگ کے دوران دودھ میں مردہ مکھیاں پائی گئیں اور دودھ میں انسانی بال، مٹی اور آلودہ اجزاء بھی پائے گئے، کارروائی کے دوران 1650لٹر آلودھ دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔

 ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے دودھ کا کاروبار کرنے والوں کو دودھ کا معیار بہتر بنانے کےلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری دودھ کا استعمال معدے میں تیزابیت اور ہیضے جیسی بیماریوں کا باعث بنتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک مضر صحت دودھ کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔