ملتان، 3 مارچ (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،فوڈ سیفٹی ٹیم کی بنڈہ سندھیلہ میں کارروائی، 80 کنال سبزیوں کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ سیوریج کے پانی سے سیراب کی گئی 32 کنال سبزیوں کا ٹریکٹر کے ذریعے خاتمہ کر دیا گیا ہے اور سیوریج کے زہریلے پانی سے آلو کی فصل کاشت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا سبزیوں اور دیگر خوراک کی کاشت کے لیے ٹیوب ویل کا پانی استعمال کیا جائے۔
رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ آلودہ پانی سے اُگی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر متعدد موزی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔











