ملتان؛ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال نے وکلا کے مختلف بلاک چیمبرز کیلئےپندرہ الیکٹرک واٹرکولر فراہم کیے

131

ملتان، 22مارچ )اے پی پی ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال نے وکلا کے مختلف بلاک چیمبرز میں لگانے کیلئےپندرہ الیکٹرک واٹرکولر فراہم کئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نےالیکٹرک واٹر کولر صدر و جنرل سیکرٹری بار کے حوالے کر دیئے ہیں، صدر بار یوسف اکبرجنرل سیکرٹری اسامہ بہادر علی خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 صدر بار یوسف اکبر اسامہ بہادر علی خان نے کہا کہ اس سے وکلا اور سائلین کو گرمیوں میں صاف  ٹھنڈہ پانی پینے کیلئے سہولت میسر ہوں  گی ۔

سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال نے کہاکہ ملتان بار کو مزید پندرہ الیکٹرک واٹر کولر دیئے جائیں گے۔

 اس موقع پرایڈیشنل سیشن جج محمدحسین سیال ،سینئرسول جج رانا انتخاب عالم، ملک الطاف حسین بھٹی ،فنانس سیکرٹری عرفان نقوی موجود تھے ۔