ملتان، 4 مارچ (اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود کا شہر کی خوبصورتی بارے ایک اور قدم، کمہارانوالہ چوک تا کھاد فیکٹری سٹریٹ لائٹس لگانے کا اشتہار جاری کر دیا گیا، ٹینڈر 17 مارچ کو ہونگے۔
کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اجلاس ہوا، ایڈیشنل کمشنرز، کارپوریشن، پی ایچ اے کے افسران موجود تھے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ بجلی پولز کے بیچ کا فاصلہ 150 فٹ، درمیان میں درخت لگایا جائے اور کمہارانوالہ چوک تا کھاد فیکٹری 403 درخت لگائے جائیں گے،10 اپریل تک پوری سڑک کی تزین و آرائش مکمل کرلی جائے گی۔
کمشنر نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی جاری کیا اور بھتہ مافیا کی سرکوبی کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کا عملہ ملوث پایا گیا تو نشان عبرت بنادوں گا۔











