ملتان:مقام ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی کی زیر صدارت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

83

ملتان 10مارچ قائم مقام ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی کی زیر صدارت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا۔

قائم مقام ڈی سی قمرالزمان قیصرانی نے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملتان شہر کی صفائی،خوبصورتی اور ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور کہا وزیر اعلیٰ نے ملتان شہر میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری لانے کا حکم دیا ہےقمرالزمان قیصران  نے کہا کہ حکومت پنجاب نے روزانہ کی بنیاد پر صفائی بارے فیڈ بیک دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا خود روزانہ شہر کا اچانک وزٹ کرونگا اور صفائی کا جائزہ لوں گا قائم مقام ڈی سی نے کہا منیجر آپریشنز کو  روزانہ صفائی پلان بھیجے کی ہدایت جاری کی ہیں قمرالزمان قیصرانی نے کہا 15 مارچ سے مہینہ صفائی شروع کرنے کا پلان بنایا جائے گا اور کہا کہ مارکیٹوں میں صفائی بہتر بنانے کے لئے تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگز کی جائے گی

قمرالزمان قیصرانی نے کہا سڑکوں پر کوڑا،کچرا اور ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور کہاسڑکوں پر گند پھینکنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی قمرالزمان قیصرانی نے کہا نشتر روڈ،گلگشت اور وہاڑی روڈ کے ایریاز میں روزانہ خصوصی صفائی یقینی بنایا جائے منیجر آپریشنز داود مکی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی گاڑیاں اپنی عمر پوری کر چکی ہیں2014 میں کمپنی کے وجود میں آنے کے بعد ریٹائر ہونیوالے ملازمین کی جگہ بھرتی نہیں کی گئی بریفنگ میں کہا گیا بورڈ آف ڈائریکٹرز  کے چار ممبران کی تعیناتی ہونا باقی ہے۔

شہر میں1 ہزار ٹن ویسٹ روزانہ پیدا ہورہا ہےکمپنی کی استعداد کے مطابق روزانہ800 ٹن ویسٹ روزانہ اٹھا جارہا ہےبریفنگ میں بتایا گیا روزانہ100 کلومیٹر طویل سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو کیا جاتا ہےنئی مشینری خریداری کے لئے پیپر ورک مکمل کیا جارہا ہےنئی مشینری کی خریداری سے ویسٹ کلیکشن کا گیپ ختم ہو جائے گا۔ اجلاس میں کمپنی منیجرزداود مکی،عقیل احمد،انوارالحق،فہیم خان لودھی اور عمران خان کی شریک ہوئے