ملتان، 11 مارچ(اے پی پی ): روحانی پیشوا سید بابا غوث الدین دربار پیر اسماعیل شاہ بہاولپور روڈ 25 واں عرس مبارک و میلہ پر ثقافتی سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پچاس سے زائد گھوڑوں میں گھڑ ڈانس مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں موسیقی کی دھنوں پر گھوڑوں نے ایسے کرتب پیش کئے کہ شائقین داد د ئیے بغیر نہ رہ سکے ۔گھڑ ڈانس مقابلہ جن میں ملک فخر عباس میتلا پیر مظہر شاہ بودلہ پہلوان کے گھوڑے غلام حسین اور پنو مہاراجہ ناصر خان پٹھان اور جاوید چاون اور مراد چاون کے درمیان مقابلہ جات ہوئے یہ میلہ پیر اسماعیل شاہ کے زیر اہتمام گھڑ ڈانس میلے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن بھر سے پچاس سے زائد گھوڑوں نے شرکت کی اس قدیم گھڑ ڈانس میلے میں موسیقی کی دھنوں پر گھوڑوں نے ایسے ایسے کمال انداز میں ڈانس کیا کہ مالک بھی اپنے گھوڑوں کے ناچ پر ناز کرتے رہے گھوڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر ٹھاٹھ،لنگڑی،دھمال ،پلٹ ،چھپ،روڈ سمیت دیگر کئی قسم ڈانس کئے پیر اسماعیل شاہ صاحب کے عرس مبارک پر مہمان خصوصی روحانی شخصیت جناب سائیں پیر اعجاز شاہ اور ایم این اے ابراہیم خان صاحب اور سبین گل صاحبہ تھی۔











