ملتان شہر میں غیر قانونی ویگن اسٹینڈز کے خلاف سخت کاروائی کا  فیصلہ  ، سکواڈ تشکیل دے دیا گیا

80

ملتان، 02مارچ (اے پی پی ): شہر میں چوری چھپے قائم غیر قانونی ویگن اسٹینڈز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، ڈیرہ اڈا کے اطراف میں قائم غیر قانونی ویگن اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کے لئے سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، سکواڈ سیکرٹری آرٹی اے،ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس فورس پر مشتمل ہو گا۔

 سکواڈ کی تشکیل کا فیصلہ اے ڈی سی ہیڈ کوراٹر رانااخلاق احمد خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن، ڈی ایس پی ٹریفک  اور سول ڈیفنس آفیسر نے شرکت کی۔