ملتان میں پارکس کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات میں بھی شجر کاری کو یقنی بنا رہے ہیں؛ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا

27

ملتان ،26 مارچ (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ پارکس کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات میں بھی شجر کاری کو یقنی بنا رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پارک اور گرین بیلٹس پر شجر کاری کی جارہی ہے۔

اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار گیلانی پارک میں شجر کاری اور لیبر کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ لیبرکمپلیکس انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی شجر کاری کر رہیں ہے، لینڈ سکیپ اینڈ انجینئرنگ ورک کے لیے احکامات جاری کر دیئے ہیں، شہر کے تمام مقامات کو سر سبز وشاداب کریں گے۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجر کاری اور ساتھ ساتھ پھولوں کی سجاوٹ بھی کر رہے ہیں، لیبر کمپلیکس کے افتتاح سے قبل اس میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ کر رہیں ہے، داخلی راستہ پر پی ایچ اے کی جانب سے سایہ دار درخت لگائے جائیں گے اور لیبر کمپلیکس کے احاطے کے اندربھر پور شجر کاری کریں گے،انجینئرنگ ورک کے لیے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

لیبر کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر ورکس پنجاب محمد معظم بھی ان کے ہمراہ تھے۔