موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے  کیلئے  ہمیں مزید درخت لگانے کی ضرورت ہے؛ معاون خصوصی ملک امین اسلم

183

کوئٹہ، 13 مارچ (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں مزید درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں درخت لگانے کی مہم کے موقع پر کہی۔ ملک امین اسلم نے کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک،کوہ مہردار، میاں غنڈی پارک، چلتن نیشنل پارک میں درخت لگائے۔ سیکرٹری جنگلات کی جانب سے صوبے جاری پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم پر بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر معاون خصوصی ملک امین نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مقامی افراد، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو درخت لگانے کے لئے آگے آنا چاہئے اور بلوچستان میں اس سال بارشیں نہ ہونے کی باعث خوشحالی کا امکان ہے اور بارشیں نہ ہونے کے باعث ہمیں بلوچستان میں پانی کی فراہمی کے لئے ری سائیکلنگ واٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  ملک بھر میں دس ارب سے زائد درخت لگائے جارہے ہے جس سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی میں نمایا تبدیلی رونما ہوگی۔