سکھر،27مارچ(اے پی پی): آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساو تھ ریجن جاوید علی مہر اورڈی آئی جی موٹر وے سندھ علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر جاوید اقبال چدھڑ کی زیر نگرانی موٹر وے پولیس سیکٹر سکھر اور موٹرسائکل بنانے والی نجی کمپنی کے تعاون سے پولیس ٹریننگ اسکول خیرپور میں ایک روزہ روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد روڈ حادثات سے بچاو اور ٹریفک قوانین کے بارے میں شرکاءکو تفصیل سے آگاہ کرنا تھا ۔
اس موقع پر پولیس ٹریننگ کالج کے استاد صاحبان سمیت ٹریننگ حاصل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر موٹروے پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے لیکچر میں خصوص موٹرسائکل کے روڈ حادثات سے متعلق تفصیل سے بتایا کہ موٹر سائکل چلاتے وقت حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کا استعمال نا کرنا حادثات کی شددت کو بڑھا دیتا ہے اور قیمتی انسانی جان کے ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے لہذا ٹریفک قوانین کی عمل داری اور انسانی جان کو روڈ حادثات سے بچانا موٹروے پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
واضح رہے کہ آئی جی موٹروے کی خصوصی ہدایت پر پورے ملک میں موٹر وے پولیس مختلف تعلیمی اداروں ، سرکاری و نجی اداروں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے روڈ سیفٹی لیکچر، سمینارز اور روڈ سیفٹی واک کے پروگرام منعقد کروارہی ہے جبکہ سکھر سیکٹر میں ایس پی موٹروے جاوید اقبال چدھڑ ایسے پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں خود دن رات نگرانی کررہے ہیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ممکنہ روڈ حادثات سے محفوظ بنایا سکے آخر میں ٹریننگ کالج کے اساتزہ اور جوانوں نے موٹر وے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوے روڑ حادثات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا پروگرام کے اختتام پر موٹروے پولیس کے افسران نے موٹرسائیکل بنانے والی نجی کمپنی کے تعاون سے آمدورفت کے لئے موٹرسائکل کا استعمال کرنے والے اسکول اساتذہ اور جوانوں کی موٹرسائیکلوں پر مفت بیک ویو شیشے بھی لگائے