اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نشست پرپاکستان پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ عبدالحفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے‘ 7 ووٹ مسترد ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے دوپہر بارہ بجے کے قریب اپنا ووٹ پول کیا
سینیٹ کی عمومی نشست پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر خسرو بخیار اور زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔











