ملتان 22 مارچ) اے پی پی ) ؛ ایم اے جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان کو عملی جامہ پہنارہے ہیں ۔ملتان شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر بھرپور انداز سے شجرکاری مہم جاری ہے۔پی ایچ اے ملتان شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیئے کوشاں ہیں ۔
اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور دیگر شہریوں کے ہمراہ مدنی پارک میں شجرکاری کے موقع پر کیا ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ملتان کے پارک اور گرین بیلٹس پھولوں اور درختوں سے آراستہ ہو رہے ہیں جو خوش آئیند ہے۔چیئرمین پی ایچ اے جوش وجذبے سے شجرکاری مہم کی سربراہی کر رہے ہیں ۔اس موقع پر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ شہر کے پارکوں میں لینڈ سکیپنگ کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ ورک پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔پارکوں کی بحالی پر بھی کام جاری ہے۔شجرکاری مہم کو مزید تیز کر رہے ہیں ۔روزانہ کی بنیاد پر بڑے سایہ دار درختوں کی شجر کاری کو یقینی بنا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں بھی جاری رکھے گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی اور ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس عرفان احمد بھی ہمراہ تھے۔