وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات

70

لاہور11مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ آفس  میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اورچیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ(ق) نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صادق سنجرانی کی حمایت پر چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ مرکز کے بعد پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنائیں گے سینیٹ الیکشن میں بہترین حکمت عملی کے ذریعے پنجاب میں حکومتی اتحاد کے تمام امیدوار کامیاب ہوئے،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو کامیابی ملے گی،پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم ایک پیج پر ہیں ،تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،اڑھائی سال سے سازشیں کا جا رہی ہیں لیکن ان عناصر کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے،سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جائے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے،تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ہمارا اتحادپہلے سے زیادہ مضبوط ہے،اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔