وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

87

کوئٹہ، 22 مارچ (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ نے بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ کے ڈرافٹ سمیت نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز ( Minorities) ایکٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کابینہ نے پی ٹی ڈی سی پراپرٹیز کو صوبے کو ٹرانسفر کرنے کے لیے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔

 اجلاس میں کابینہ نے پالیسی برائے خریداری گندم 2021 پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے سال 2021 میں ایک لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے، اس موقع پر کابینہ نے محکمہ خوراک کے لئے 6 لاکھ 100 کلو گرام کے گندم بیگز مختص کرنے اور سبسڈی کی منظوری دی ۔ کابینہ کی جانب سے سرکاری سطح پر گندم خریداری کے لیے کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس میں صوبائی وزرائ، مشیران، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔