اسلام آباد، 13 مارچ(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سینٹ ہاؤس آمد،نومنتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینٹ دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ کی جیت دراصل وزیر اعظم عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم، کرپٹ اتحاد کی ناکامی نے اس بات کو واضح کر دیا کہ نوٹ کوعزت دینےوالوں کوبالآخر شکست کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے تشریف آوری پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔