اسلام آباد ، 03 مارچ (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی سید مبین احمد (این اے 175) ، ظہور حسین قریشی (این اے 152) ، پرنس محمد نواز (این اے 12) اور شیر اکبر خان (این اے 9) نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔