وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیرِ صدارت پنجاب کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا اجلاس

120

لاہور، 5 مارچ (اے پی پی): وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے پنجاب کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈے کی جانب سے ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کے ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں، پنجاب کی د یگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز بھی ایل ڈی اپارٹمنٹس جیسے پراجیکٹ شروع کریں،ایل ڈی اے دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا،ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کی طرز پہ پورے پنجاب میں یہ پراجیکٹ شروع کر یں گے۔