اسلام آباد،22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنےکورونا ویکسین لگوا لی ہے ۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق شیخ رشید احمدنےسی ڈی اے اسپتال سےسائنوفارم (چینی) ویکسین لگوائی۔کورونا ویکسین لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وبا کی حالیہ لہر کے عام آدمی پر بہت برے اثرات ہو سکتے ہیں لیکن حکومت اپنا کام کررہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا ویکسین لگوا لیں، میں نے بھی اپنی باری پر ویکسین لگوائی ہے۔











