اسلام آباد،24 مارچ(اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں ہوا۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر اور چیئرمین ایچ ای سی بھی شریک تھے جبکہ صوبائی وزراء تعلیم ویڈو لنک سے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت ، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزراء، اعلی حکام شریک ہوئے۔