پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات اور ورکشاپ کا دورہ

103

راولپنڈی،1مارچ  (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیرکو لاجسٹک تنصیبات اور ورکشاپ کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکشاپ کی مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچرز کا دورہ کیا جس میں فوج کے لئے ٹرانسپورٹ کی خصوصی اشیا کی وسیع رینج تیار کی جاتی ہے ۔آرمی چیف کو ان سہولیات، گاڑیوں کی اپ گریڈیشن میکانزم اور سنٹرل اسٹورز کو سنبھالنے کے بارے میں بریف کیا گیا۔  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جدید ترین معیار کے مطابق معیاری انجینئرنگ کے طریقوں ، سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں ورکشاپ کی کارکردگی اور عزم کی تعریف کی۔ قبل ازیں چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔