کوئٹہ08مارچ (اے پی پی):پروگریسو یوتھ ریڈ ورکرز کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی ۔ ریلی کی قیادت پروگریسو یوتھ کی رہنماءسیما خان نے کی جبکہ ریلی کی شرکاءنے پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں شریک خواتین نے عورتوں کے بنیادی حقوق کے حوالے نعرے بازی بھی کی جبکہ مقررین نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دارانہ اور جابرانہ نظام سے نجات کیلئے خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے،پوری دنیا میں خواتین کو یکساں حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔