صوابی ۔4مارچ (اے پی پی):صوابی پولیس کی اہم کاروائی بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار,چرس اور افیون کی بڑی کھیپ برآمد،مقدمہ درج،ایک من کے لگ بگ افیون اور چرس برآمدبین الصوبائی سمگلر جواد محمد سکنہ صوابی موٹرکار کے ذریعے 39540گرام افیون اور 8285گرام چرس پنجاب سمگل کر رہاتھا,جنکی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے,ایس پی انوسٹی گیشن صوابی بنارس خان کا ڈی ایس پی صوابی شوکت خان,ایس ایچ او صوابی عجب درانی, تفتیشی آفیسر گل شیر خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوءے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ڈی پی او صوابی کو اطلاع تھی کہ کافی مقدار میں افیون اور چرس دیہہ صوابی سے پنجاب سمگل ہو رہا ہے,اس اطلاع کے پیش نظر ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کی سرپرستی میں تشکیل شدہ ٹیم، زیرِنگرانی ڈی ایس پی صوابی شوکت خان، ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر عجب درانی بمع پولیس نفری نے بمقام مین صوابی ٹوپی روڈ نزد جھنڈا روڈ منشیات سمگلر ملزم جواد محمد ولد جاوید محمد ساکن اخون خیل صوابی جو کہ موٹرکار میں آرہا تھا، کوقابو کرکے موٹرکارنمبری FC.620آلٹس برنگ سفید کے خفیہ خانوں سے 8285گرام چرس و 39540گرام افیون, ایک عدد کلاشنکوف بمع میگزین و کارتوس برآمد کرکے ملزم جواد کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف زیر دفعات 9DCNSA/15AAمقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔