لاہور 18 مارچ (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ادوار میں غیر قانونی الاٹمنٹس کی گئیں، تمام الاٹمنٹس میرٹ سے ہٹ کر کی گئیں، نواز شریف کے پہلے 5سالوں میں 1392 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس کی گئیں، ہم چاہتے ہیں قانون کی پاسداری ہو جس کے لیے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو تحقیاقات جاری کر دی گئی ہیں قبضوں میں بیوروکریٹ یا سیاستدان ملوث ہوا تو کاروائی ہو گی کسی کو بھی اس معاملے پر رعایت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایک ہزار 352 پلاٹس غیر قانونی الاٹ کئے گئے، بدعنوانی کے مرتکب افراد سے ریکوری کی جائے گی، جن لوگوں کو غیرقانونی پلاٹ الاٹ کیے گئے وہ مجرم ہیں۔شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سیاست ایک مقدس کام ہے، سیاست کا مقصد خدمت کرنا ہے، 1985ء میں غیرجماعتی انتخابات سے ایک گروہ پنجاب میں آیا، قمرالزمان خاں کو ڈی جی ایل ڈی اے لگایا گیا تھا۔شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پلاٹس غیرقانونی الاٹ کیے گئے، یہ پلاٹ تین چار سو لوگوں کو الاٹ کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلاٹس حکومت ایم پی ایز کو الاٹ کیے گئے، ایک ایک ایم پی اے کے خاندان کو 14-14 پلاٹ الاٹ کیے گئے، یہ پلاٹ جنہیں الاٹ کیے گئے ان سے ریکوری کرائی جائے گی۔











