چنیوٹ؛ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 افراد کوونا وائرس کا شکار،   مریضوں کی تعداد 931 تک جا پہنچی   

62

چنیوٹ،25مارچ(اے پی پی):چنیوٹ شہر اورتحصیل لالیاں میں کرونا وائرس کے وار جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 افراد کوونا وائرس کا شکار ہوئے۔

 تحصیل لالیاں کے گورنمنٹ ہائی سکول حماد عزیزشہید میں 4 طلباء میں کرونا وائرس پا زٹیو آنے پر محکمہ ایجوکیشن نے سکول کو فوری طور پر سیل کردیا، موضع کوٹ قاضی سکول کی مزید 3 طالبات میں بھی کرونا وائرس مبثت آنے پر محکمہ صحت اور محکمہ ایجوکیشن نے طالبات کے سکول کو بھی سیل کر دیا ہے جبکہ باقی ضلع کے تمام سکولوں میں ماسک اور سنیٹیائزر کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ یہ موذی مرض نہ پھیلے۔

 چنیوٹ میں اب تک کروناسے متاثرہ مریضوں کی تعداد 931 تک جا پہنچی ہے،24 افراد کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 814افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے سبب ضلع بھر میں ایکیٹو کیسز کی تعداد93 ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکڑ مشتاق بشیر نے شہر یوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرنےاور سماجی فاصلہ برقراررکھنے کی ہدایت کی ہےتاکہ اس مہلک مرض سے بچا جا سکے۔