چیچہ وطنی، 10 مارچ(اےپی پی): چیچہ وطنی روڈ پر دو میاں بیوی اپنی موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ 431/ ای بی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے انہیں بری طرح کچل دیا جسکے نتیجہ میں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا ۔
ریسکیو 1122 نے جانبحق خاتون کی نعش اور زخمی خاوند کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد خاتون کی نعش ورثاء کے حوالے کردی۔