ڈویژن میں60برس اور زائد عمر شہریوں کو کورونا ویکسین لگنے کا آغاز کردیا گیا

65

ملتان، 10 مارچ(اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود نے کرونا ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح کرکے مہم کا باضابطہ آغاز کردیا کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ  ڈویژن میں بزرگ شہریوں کی ویکسین کیلئے 13 سنٹرز قائم کیے گئے ہیں  حسب ضرورت سنٹروں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے کمشنر نے کہا بزرگ شہری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے شہریوں نے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجا ہے ،جوابی میسج موصول ہونے والے افراد کو کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے ،بزرگ شہریوں کی کووڈ ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کی گئی ، پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا ایک ماہ پہلے آغازکیا گیا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں صف اول کے طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی ہے۔