ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی کا رات گئے مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ

82

ملتان، 11 مارچ (اے پی پی): ڈی سی قمرالزمان قیصرانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال برائے خواتین کا رات گئے معائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک ڈاکٹر اور دو نرسیں ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ایمرجنسی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میمونہ کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا اور غیر حاضر سٹاف نرسز عظمیٰ اور ثناء انجم کو بھی شو کاز نوٹس جاری کیا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

 فاطمہ جناح ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا آپریشن تھیٹر فعال اور وارڈز میں داخل  مریضوں کا علاج معالجہ جاری تھا ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ادویات کی مفت فراہمی بارے دریافت کیا ڈپٹی کمشنر نے فاطمہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز اور سٹاف کو شاباش دی ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز مسیحیٰ کا درجہ رکھتے ہیں قمرالزمان قیصرانی نے کہا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال اور صحت کے مراکز کے اچانک دورے جاری رکھوں گا۔

ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی نے کہا آئندہ کوئی ڈاکٹر یا سٹاف ممبر ڈیوٹی سے غیرحاضر پایا گیا تو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا اور کہا صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہر سرکاری ملازم کو پوری ایمانداری اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دینا ہو گی اور کہا دیگر سرکاری محکموں کے دفاتر کے بھی اچانک دورے کروں گا،  ڈی سی نے کہا اگر کوئی سرکاری افسر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتا تو اسے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔